لندن (جیوڈیسک) برطانوی پولیس نے وول ایچ میں فوجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث مزید 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔برطانوی پولیس کے انسداد دہشتگردی یونٹ نے ول ایچ میں برطانوی فوج پرحملے میں ملوث مزید 3افراد کو گرفتار کیا ہے،پولیس کے مطابق 2 افراد کو لندن کے جنوبی علاقے میں ایک مکان سے گرفتار کیا ہے ،گرفتار افراد کی عمریں24 اور 28 سال ہیں۔
تیسرے شخص کو جنوب مشرقی لندن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کی عمر 21 سال ہے۔ 23 مئی بروز بدھ کو وول ایچ بیرکس کے قریب 2 سیاہ فام افراد نے ایک برطانوی فوجی کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
پولیس نے آپریشن کرکے دونوں حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جو ھسپتال میں زیر علاج ہیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان صحت یاب ہورہے ہیں اور ان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔