لندن میں منی لانڈرنگ کے شبے میں 64 سالہ شخص گرفتار

Scotland Yard

Scotland Yard

لندن (جیوڈیسک) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کے شبے میں 64 سال کے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کاؤنٹر ٹیررازم اسکواڈ نے شمال مشرقی لندن میں واقع ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے 64 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ گھر کی مزید تلاشی لے رہی ہے جب کہ گرفتار شخص کو تفتیش کے لیے سینٹرل لندن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ لندن پولیس نے گرفتار ششخص کی شناخت نہیں بتائی۔