لندن: ایم کیو ایم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

MQM

MQM

لندن (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی کی نذیر شہید یونیورسٹی کو انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔ نذیر شہید یونیورسٹی کا برطانیہ کی چار یونیورسٹیز کے ساتھ الحاق تھا جس کے تحت طلبا اور سٹاف تربیت کیلئے برطانیہ آ سکتے تھے۔

ایم کیو ایم نے 700 افراد کو جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ بلوایا۔ ان میں سے کئی افراد جرائم پیشہ تھا جو بعد میں یورپ کے کئی ممالک میں چلے گئے جبکہ اکثریت نے سیاسی پناہ حاصل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کیلئے سن چئیرٹی کا سپانسر لیٹر استعمال کرنے کیساتھ ساتھ سن چئیرٹی نے جعلی دستاویزات پر آنے والوں کو لیٹر جاری کئے اور جس کے تحت ایم کیو ایم نے کئی ملین پاونڈز کمائے۔