لندن میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام اجتماع آج ہو گا

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ یوکے کے زیراہتمام آج بروز ہفتہ الطاف حسین کی رہائی پر یوم تشکر اور اے ایم ایس اوکے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

یہ اجتماع ایجویئر میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے قریب لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے منعقد کیاجائے گا، دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام کارکنوں او رہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس تقریب میں شرکت کریں۔