پاکستان(جیوڈیسک) عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح پر برطانیہ میں بھی یوم تشکر منایا گیا، اس موقع پر کارکنوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔
لندن میں ہونی والی تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے فتح پر میاں نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنماں کو مبارکباد دی،مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی فتح میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوہری شہریت پر سے الیکشن لڑنے کی پابندی کو ختم کیا جائے،اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔