لندن : ہالینڈ کے نئے بادشاہ اور ملکہ کا ونڈسر کیسل میں استقبال

Elizabeth

Elizabeth

برطانیہ (جیوڈیسک) ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے ہالینڈ کے نئے بادشاہ اور ملکہ کا ونڈسر کیسل میں استقبال کیا۔ ولیم الیگزینڈر اِس برس اپریل میں ہالینڈ کے بادشاہ بنے تھے جب انکی پچھہتر سالہ والدہ ملکہ بیٹرکس نے انکے حق میں تخت چھوڑ دیا۔

انہوں نے ملکہ ایلزبتھ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ شاہ ولیم الیگزینڈر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ ہالینڈ میں اٹھارہ سو نوے کے بعد پہلے بادشاہ ہیں کیونکہ اس عرصے میں شاہی خواتین ہی تخت پر بیٹھتی رہیں۔