لندن( جیوڈیسک) لندن میں برطانوی فوجی کے قتل کے بعد نسل پرست تنظیموں نے مسلمانوں کے خلاف مظاہرے شروع کر دئیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے جنوبی مشرقی علاقے وول وچ میں دو حملہ آوروں نے خنجر سے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
جبکہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس کے بعد برطانیہ کی نسل پرست تنظیموں نے مسلمانوں کے خلاف مظاہرے شروع کردئیے۔ جس سے مسلم کمیونٹی میں خوف کی لہر پھیل گئی۔
مظاہرین نے برطانوی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ برطانوی پولیس کے مطابق ایک نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے مظاہرے کے دوران وول وچ، کینٹ اور ایسیکس میں مساجد کو نقصان پہنچانے الزام میں دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون نے واقعہ پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی فوجی کے قتل کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔