لندن (جیوڈیسک) لندن برطانیہ میں پی آئی اے کے طیارے کے عملے کودھمکی دینے والے 2 ملزمان پر فرد جرم عائدکر دی گئی، ملزمان کو آج چیمس فورڈ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ دونوں افراد تیس سالہ طیب سبحانی اور اکتالیس سالہ محمد صفدر برطانوی نژاد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق لنکاشائر کاونٹی کے علاقے نیلسن سے ہے۔
دونوں ملزمان کو آج چیمس فورڈ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمان نے 24 مئی کو لاہور سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو مبینہ طور پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد برطانوی جنگی طیاروں نے پرواز کو اسٹین سٹڈ ایئر پورٹ پر اتار لیاتھا۔