لندن (جیوڈیسک) اوور سیز پاکستانیوں کو ایورڈز دینے کی تقریب ذاتی چپقلش کی بنا پر 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور بنا تقریب میں شرکت کئے واپس پاکستان چلے گئے۔
10 اکتوبر کو لندن میں اوورسیز پاکستانی اور پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز کے نام پر تقریبات منعقد ہوئیں۔ چند سال قبل برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کو اعلی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کیلیے ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور جن کو پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے وہ بھی تقریب میں شرکت کیلیے خصوصی طور پر لندن پہنچے مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت بخشنے اور انکی حوصلہ افزائی کیلیے منعقدہ تقریب بھی تقسیم ہو چکی ہے تو وہ دل برداشتہ ہو کر بنا تقریب میں شرکت کئے واپس پاکستان چلے گئے۔