لندن : دو پاکستانی نژاد برطانویوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت الزامات عائد

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس نے دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت الزامات عائد کردیئے ہیں 29 سالہ حسن نواز اور 22 سالہ حمزہ نواز کو گذشتہ ہفتے ڈوور پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ فرانس سے واپس برطانیہ پہنچے تھے۔

ان پر شام میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ میں شریک ہونے کی سازش اور اسلحے کے پانچ راونڈ اپنے قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ دونوں افراد کو آج برطانوی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔