لاہور (جیوڈیسک) اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے لندن میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات کی تصدیق تو کی مگر اسے محض اتفاقیہ ملاقات قرار دیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لندن پلان کی باتیں سب فراڈ ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف میں جرات ہے تو ہم پر قرضے معاف کرانے کا الزام لندن میں بیٹھ کر لگائیں پھر اگر انہیں عدالتوں میں نہ لیکر گئے تو وہ قصور وار ہوں گے۔ عمران قادری اور چودھری برادران کے چہروں کو مکروہ کہنے والوں کے” شریف” چہرے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سب پر عیاں ہو چکے ہیں اب تحریک دبنے والی نہیں۔ شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
گو نواز گو تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ حکومت پہلے بھی خطرے میں تھی اب بھی۔