جھنگ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔
اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن پلان کا اصل ہدف چینی صدر کا دورہ منسوخ کرانا اور بجلی کے منصوبے تھے۔ عمران خان، طاہر القادری اور چودھری برادران لندن پلان کے اہم کردار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کو امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔
دھرنے دینے والوں نے سیلاب متاثرین کو فراموش کرکے بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چودھری برادران کے دور میں پنجاب بینک پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا۔