لندن میں لاکھوں پائونڈ مالیت کے ہیرے جواہرات چوری

Diamond

Diamond

لندن (جیوڈیسک) لندن کے جواہرات کی تجارت کے لئے معروف علاقے ہیٹن گارڈن میں ایک تہہ خانے میں رکھے ڈیپازٹ باکسز میں نقب زنی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چوروں نے جواہرات جمع کئے جانے والے ڈیپازٹ بکسوں کو کاٹنے کے لئے بھاری کٹنگ مشینوں کا استعمال کیا۔

یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نقب زنی ایسٹر کے موقع سے ہونے والی چھٹیوں کے دوران ہوئے اور یہ واقعہ ہیٹن گارڈن سیف ڈیپازٹ کمپنی کے ڈپازٹ بکسوں کے ساتھ پیش آیا ہے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کئی سیفٹی ڈیپازٹ بکسوں کو کاٹا گیا۔

یٹن گارڈ کا علاقہ ہیرے اور سونے کی تجارت کے لئے معروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے چوروں نے اس معروف علاقے میں سینکڑوں سیفٹی ڈیپازٹ بکسوں میں نقب زنی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاکھوں ڈالرز کی مالیت کے زیورات اور ہیرے غائب ہیں۔ جو کچھ ہوا ایسا لگتا ہے کسی فلمی کہانی کی طرح ہے۔ چور لفٹ سے نیچے گئے، دیوار میں ایک بڑا سا سوراخ کیا اور سیفٹی ڈیپازٹ بکسوں تک پہنچے۔

ابھی جو واضح نہیں ہے وہ یہ ہے کہ چور کب وہاں پہنچے؟۔ واضع رہے کہ اس سے قبل 1987ء میں نائٹس برج میں تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہوئی تھی جس کی مالیت تقریبا چھ کروڑ پائونڈ تھی جبکہ 2003ء میں ہیٹن گارڈن سے ہی 15 لاکھ پائونڈ مالیت کی چوری ہوئی تھی۔