لندن پہنچے پر وزیر اعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر اپوزیشن کا مظاہرہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ جمعرات جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک روانہ ہوں گے۔ لندن آمد کے بعد وہ سنٹرل لندن گئے جہاں انکا طبی معائنہ کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزاے حسن نوازکی رہائش گاہ کے باہر گلی میں آل پاکستان مسلم لیگ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔

مظاہرے کے شرکا نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اپنی اپنی پارٹی کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نواز شریف کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے وقت نواز شریف گھر میں موجود نہیں تھے۔