لندن: مظاہرین نے ماسک پہن کر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کیا

London

London

لندن (جیوڈیسک) بچت، بڑے پیمانے پر نگرانی اور جبر کے خلاف ہڑتال کی کال ”اینونیمس” نامی تنظیم نے دی تھی۔ مظاہرین نے سترہویں صدی کے برطانوی سازشی گائے فوکس کی صورت کے ماسک پہن رکھے تھے۔

مظاہرین ٹریفلگر اسکوائر جمع ہوئے اور پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔ پولیس کی جانب سے راستہ روکے جانے پر انکے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے پولیس پر بوتلیں اور دوسری اشیا پھینکیں۔ مظاہرین نے سرمایہ داروں کو نفسیاتی مریض قرار دیا جو طاقت کے حصول کے لئے منفی حربے اختیار کرتے ہیں۔