لندن (جیوڈیسک) پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے بعد امریکی سفارتخانے تک جلوس نکالا۔ مظاہرین نے ڈرون حملوں کے خلاف علامتی تابوت اٹھا رکھے تھے اور پلے کارڈز پر امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کے مطالبے کیے گئے تھے۔
مظاہرین امریکی سفارتخانے کے باہر دو گھنٹے تک دھرنا دے کر بیٹھے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ حملے نقصان پہنچا رہے ہیں۔