لندن میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی سرکاری تقریب

Queen

Queen

لندن (جیوڈیسک) ملکہ الزبتھ کی تاریخ پیدائش اگرچہ 21 اپریل ہے لیکن سرکاری سطح پر ان کی سالگرہ ہر سال 14 جون کو منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر ملکہ برطانیہ نے حسب روایت ہارس گارڈ پریڈ کے ہاوس ہولڈ ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فوجیوں پر مشتمل دستوں کا معائنہ کیا۔

رائل ائیر فورس کے ہوابازوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ اس یادگار تقریب میں ملکہ کے ہمراہ پورا شاہی خاندان بھی شریک ہوا۔ اس موقع پر پیش کی جانے والی روایتی آرمی پریڈ ٹروپنگ دا کلر کو خاص طور پر برطانیہ کے فرماں رواں کی سالگرہ کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔

جس کی ابتداء1748 میں ہوئی۔ ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے جشن میں شریک ہونے والوں کا ہفتے کی صبح سے بکنگھم پیلس کے اطراف میں تانتا بندھا رہا جن میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ جو یہاں موسم گرما کی تعطیلات گزارنے آئے ہوئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار افراد کی بہت بڑی تعداد سڑکوں کے کنارے موجود تھی جبکہ لندن میں آج سارا دن موسم بھی خوشگوار رہا۔ حسب روایت ملکہ برطانیہ ایک بگھی میں سوار ہوکر شہزادہ فلپ کے ہمراہ بلکنگھم پیلس سے وہائٹ ہال پہنچیں جہاں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس قافلے میں ان کے ساتھ شہزادی کیتھرین، شہزادہ ہیری اور شہزادی کمیلا کی بگھی شامل تھی۔