سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مستقبل میں بھی ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
لندن میں رحمان ملک اور الطاف حسین کی ملاقات میں سندھ اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رحمان ملک نے الطاف حسین کو صدر زرداری کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ الطاف حسین نے عہدہ صدارت اور جمہوری دور کے 5 سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔