اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران بھائی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے تھوڑے پاگل پن کی ضرورت ہے، اگلی عید تک ملک میں تبدیلی آچکی ہوگی۔ انقلاب کی تاریخیں دینے والے طاہر القادری تو انقلابی دھرنے پر بس کر کے ہی جہاز سے لندن روانہ ہورہے ہیں، اب تاریخ دینے کی ذمہ داری عمران خان نے اٹھا لی ہے، عمران خان عرف دھرنا خان نے ملک میں تبدیلی کی تاریخ دے دی ہے لیکن اس بار ملک میں تبدیلی کی تاریخ تھوڑی دور ہے، خان صاحب نے برطانوی نشریاتی ادارے کو پاکستان میں انقلاب کی نئ تاریخ اگلی عید کے بعد کی دی ہے
خان صاحب نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ملک میں انقلاب لانا ہو تو منطقی باتیں نہیں چلتیں نیا پاکستان بنانے کے لیے تھوڑا پاگل پن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی میں نے تو یہ کہا ہے کہ میں جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں لوں گا دھرنا ختم نہیں کروں گا۔ یعنی یہ تو طے ہوا کہ پاگل پن سے بننے والا نیا پاکستان اگلی عید کے بعد بنے گا ، لیکن کیا دھرنے اگلی عید تک جاری رہیں گے، کیا قادری اگلی عید پر آئیں گے۔