لندن (جیوڈیسک) شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا ہے۔ شیشے کے پل پر کھڑے ہو کر نیچے سے گزرنے والی ٹریفک، لوگ اور دریا میں بہتے پانی اور گزرتے بحری جہازوں کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔
پل بنانے والوں کا کہنا ہے اس پر کھڑے ہو کر نیچے دیکھنے کے لئے ہمت کی ضرورت ہے۔ پل کی تعمیر پر دس لاکھ پاؤنڈ لاگت آئی ہے۔ پل کی سیر کے لئے نو پاؤنڈ مالیت کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔