لندن : شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد کا بے صبری سے انتظار

LONDON

LONDON

برطانیہ (جیوڈیسک) کے شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد کا بے صبری سے انتظارکیا جا رہا ہے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کو اب چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ نہ صرف شاہی خاندان کو تختِ برطانیہ کے وارث کا بے صبری سے انتظار ہے بلکہ کیا خواص، کیا عوام سبھی خوش ہیں، ساتھ ہی پورے برطانیہ کا میڈیا بھی برطانوی عوام سمیت دنیا بھر کو خوش خبری دینے کے لیے بیتاب نظر آتے ہیں۔

سینٹ میری ھسپتال لندن کے باہر ذرائع بڑی تعداد میں موجود ہے۔ سینٹ میری ھسپتال کو شاہی خاندان کے اعتبار سے خاص اہمیت حاصل ہے۔ اسی ھسپتال میں اکتیس سال پہلے شہزادہ ولیم پیدا ہوئے اور شہزادے ہیری کی پیدائش بھی اس ھسپتال میں ہوئی تھی۔