لندن (جیوڈیسک) اقتدار کا ہما کس کے سر بیٹھے گا اور لندن کا سلطان کون بنے گا، فیصلہ آج ہو گا۔ لندن کی میئر شپ کے لئے انتخابات کا عمل شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔
دو بڑی جماعتیں لیبر اور کنزرویٹو اپنے اپنے امیدوار کی فتح کے لئے پرامید ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت صادق خان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔
عمران خان کے سابق برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ کے حامیوں کی بھی کمی نہیں۔ پاکستان کی بے باک حمایت کرنے والے سینئر سیاستدان جارج گیلوے کو بھی پاکستانی کمیونٹی کے لوگ پسند کرتے ہیں۔
آن لائن پول کے مطابق صادق خان مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ زیک گولڈ سمتھ بارہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔