لندن: بگلے کے رن وے پر بیٹھنے سے ائیر ٹریفک معطل

Seagull

Seagull

لندن (جیوڈیسک) دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کو ایک پرندے نے کچھ دیر کیلئے تمام پروازیں روکنے پر مجبور کر دیا۔ رن وے پر بیٹھے بگلے کو اڑانے کیلئے پولیس اہلکاروں نے انتھک کوشش کی لیکن وہ اپنی ضد پر اڑا رہا۔ اُڑنا تو دور کی بات بگلہ اپنی جگہ سے ہلنے پر بھی راضی نہ تھا۔

پولیس اہلکاروں نے بگلے کو گاڑی سے ڈرانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن بگلہ ڈٹا رہا۔ آخرکار پولیس والوں نے بوری منگوائی بگلے کو بوری میں ڈالا اور 20 منٹ بعد ائیر ٹریفک بحال کروائی۔