لندن۔ سیکرٹری جنرل سائوتھ لیڈز کمیونٹی الائنس و مشہور برطانوی سکالر گوہر الماس خان معروف کالم نگار و نوجوان صحافی ایس ایم عرفان طاہر کو انکی قلم دوستی اور کالم نگاری پر قیمتی قلم کا تحفہ پیش کر رہے ہیں
لندن (پ ر) معروف کالم نگا ر و نوجوان صحا فی ایس ایم عرفان طا ہر نے سیکرٹری جنرل سا ئوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس و مشہور برطانوی سکا لر گو ہر الماس خان سے گذشتہ روز ملا قات کی اس موقع پر گو ہر الماس خان نے معروف کالم نگا ر و نوجوان صحافی ایس ایم عرفان طا ہر کو ان کی لکھنے پڑھنے کی خدما ت کو سراہتے ہو ئے قیمتی برطانوی شاہی قلم کا تحفہ پیش کیا ۔ گو ہر الما س خان نے ملا قا ت کے دوران اپنے خیالا ت کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ قلم دوستی انسان کو دوسروں سے منفرد اور نمایا ں بنا دیتی ہے اور ایک اچھی اور مو ئثر تحریر سے پڑھنے والو ں کو خا طر خواہ استفا دہ حاصل ہوتا ہے اور انکی علمی پیا س بھی بجھتی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ایک کالم نگا ر اور لکھا ری اپنے خیالا ت اور احساسات و جذبا ت کو کاغز پر اس انداز میں تحریر کرتا ہے کہ جو دوسرے لوگو ں کے لیے ھی مشعل راہ بن جاتی ہے اورقارئین اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات کے حوالہ سے مکمل تفصیلا ت پس منظر اور اسکے حل سے بھرپور آگا ہی حاصل کرتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قلم کا ر کا یہ فریضہ ہے کہ وہ پو ری ایما نداری اور دیا نتداری سے اپنی ذمہ دا ری پو ری کرتے ہو ئے لا معروضیت اور بے جا ردو بدل سے گریز کرتے ہو ئے اصل حقا ئق اور صداقت کو عوام تک پہنچا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ معا شرے کی تطہیر اور بہتری کے لیے سچائی اور اصلیت کا منظر عام پر لانا بہت ضروری ہے اور یہ فرض ایک کالم نگا ر بخوبی جہاد با لقلم کے زریعہ سے کرتا ہے۔