لندن : سیون سسٹر روڈ پر وین نے نمازیوں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق

London Incident

London Incident

لندن (جیوڈیسک) شمالی لندن میں ایک وین نے مسجد سے نکلنے والے لوگوں کو کچل دیا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے برطانوی دارالحکومت لندن کے شمالی حصے میں ایک وین ڈرائیور نے مسجد سے باہر آنے والوں کو کچل دیا۔

واقعہ سیون سسٹر روڈ پر فنزبری مسجد کے باہر پیش آیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وین میں تین افراد سوار تھے ۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق رات گئے واقعے کی اطلاع ملی ۔ واقعے کے بعد سیون سسٹر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

لندن ایمبولنس سروس نے حادثے کی جگہ پر بہت سی ایمبولینسز بھجوا دیں ۔ ادھر مسلم کونسل برطانیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھائی۔