لندن (جیوڈیسک) لندن میں ایک دکان پر 5 ہزار یورپیوں نے دھاوا بول دیا۔ دھاوا بولنے والے شاپنگ کے خواہشمند نہیں تھے بلکہ شہد کی مکھیاں تھیں جن کے سبب وکٹوریا اسٹریٹ سے گزرنا بھی مشکل ہوگیا۔
وسطی لندن کی وکٹوریا اسٹریٹ پر قائم اس فیشن اسٹور پر صبح سویرے مکھیوں کے جھنڈ نظر آئے۔ شایدیہ شیشے پرڈسکاؤنٹ کاسائن دیکھ کر چلی آئی تھیں اور پھریہاں سے گزرنے والے افراد کو پریشان کرتی رہیں جس پر خصوصی اہلکار طلب کیے گئے۔ اہلکاروں نے جی بھر کے اسپرے کیا اور کچھ کو قابو کرکے ساتھ لے گئے۔