لندن میں دکانوں سے چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ

 Shop Burglary

Shop Burglary

لندن (جیوڈیسک) لندن میں دکانوں سے چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے اور والتھم فاریسٹ علاقے کے دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ پولیس اور کونسل نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کے سبب مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ کوئی کاروبار بند کر رہا ہے تو کوئی دوسری جگہ پر منتقل ہونے پر مجبور ہے۔