لندن (جیوڈیسک) میں میں ہالی وڈ سٹار براڈ پٹ کی نئی فلم ”ورلڈ وار زی” کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر اداکارہ انجیلنا جولی نیبھی شرکت کی۔ ہالی ووڈ جوڑے کو دیکھ کر شائقین نے خوب ہلا گلا کیا۔ لندن میں ہونے والی تقریب میں کئی ہالی ووڈ سٹارز اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔ جیسے ہی براڈ پٹ اور انجیلنا جولی ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوئے تو شائقین نے جوڑے کا بھرپور استقبال کیا۔
اس موقع پر خوبصورت جوڑا دنیا بھر کے فوٹوگرافرز اور صحافیوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سرجری کے بعد انجیلنا جولی نے پہلی بار کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔ ورلڈ وار زی ایکشن اور بھرپور ایک ایسی فلم ہے جس میں شائقین کو چونکا دینے والے ایکشن مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم کی کہانی اقوام متحدہ کے ایک اہلکارکے گرد گھومتی ہے جو انسانیت کو زومبیز کے چنگل سے بچانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتا ہے۔ ورلڈ وار زی 21 جون کو امریکا، برطانیہ ، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔