لندن : سری لنکا آسٹریلیا کو ہراکر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Sri Lanka - Australia

Sri Lanka – Australia

لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دی، آسٹریلوی ٹیم 233 رنز بنا کر آٹ ہوئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔

گروپ اے سے انگلینڈ اور سری لنکا اور گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلا سیمی فائنل بدھ کو جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا۔