لندن (جیوڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ لندن میراتھون کا انعقاد ہو رہا ہے۔دوڑ کے آغاز پر گزشتہ ہفتے امریکا میں بوسٹن میراتھون کے موقع۔
پر دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ہے۔ لندن میراتھون میں 36 ہزار افراد شریک ہیں۔
اس موقع پر دوڑ میں حصہ لینے والے افراد نے بوسٹن حملوں کی یاد کے تناظر میں بازں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی ہیں۔