لندن میں یونین کی ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی ٹیوب اسٹرائیک

London, Strike

London, Strike

لندن (جیوڈیسک) لندن میں ٹکٹ آفسز بند کیے جانے اور ملازمتوں میں کٹوتی کیخلاف آر ایم ٹی کی ہڑتال دوسرے روز بھی کامیاب رہی۔ مذاکرات کا امکان نہ ہونے کے سبب اگلے ہفتے شہریوں کو پھر عذاب بھگتنا ہو گا۔ لندن میں ٹیوب اسٹرائک کا دوسرا روز پہلے دن سے زیادہ سخت رہا۔ انڈر گراؤنڈٹ رین ورکرز کی ہڑتال کے سبب شہر بھر میں نصف سے بھی کم سروسز مہیاکی گئیں، مختلف اسٹیشنز پراس قدر رش تھا کہ ٹرینوں میں سوار ہونے کیلئے طویل انتظار کرنا پڑا۔

ٹکٹ آفسز بنداور ملازمتوں میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف اس ہڑتال کاشہر کے مئیربورس جانسن پرکچھ اثرنہیں پڑا۔ وہ کہتے ہیں کہ منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ اس سے 50 ملین پاؤنڈ سالانہ بچت ہو گی۔ ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین نے اگلے ہفتے بھی تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ مئیر تو سائیکل پرگزاراکرلیں گے مسافروں کاکہنا ہے کہ انہیں انڈرگراؤنڈمیں دھکے ہی کھانا پڑیں گے۔