لندن (جیوڈیسک) پیرس اور برسلز میں حملوں کے بعد برطانیہ میں 5 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برمنگھم سے 3 مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 26 سے 59 سال کے درمیان ہیں۔
اسی طرح ایک 26 سالہ مرد کو لندن کے گیٹوک کے ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
یہ کارروائی بیلجیم اور فرانسیسی حکام کے ساتھ مل کر کی گئی ہے۔ برطانوی پولیس نے ابھی ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔