لندن: شیرِ میسور ٹیپو سلطان کی انگوٹھی نیلام کر دی گئی

Tipu Sultan, Ring

Tipu Sultan, Ring

لندن (جیوڈیسک) اٹھارہویں صدی میں ہندوستان کی سلطنت میسور کے بادشاہ ٹیپو سلطان کی انگوٹھی لندن میں نیلام کر دی گئی۔ سونے کی یہ انگوٹھی لندن کے نیلام گھر میں دو لاکھ چالیس ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی۔ شیر میسور ٹیپو سلطان کا شمار انگریزوں کے خلاف لڑنے والے شہنشاہوں میں کیا جاتاہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ انگوٹھی 1799 میں ایک برطانوی فوجی کمانڈر نے ٹیپو سلطان کو لڑائی میں شکست دینے کے بعد ان کے ہاتھ سے اتار لی تھی۔ 41.2 گرام وزن کی یہ انگوٹھی ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ قیمت پر نیلام ہوئی۔ 2012 میں بھی اس انگوٹھی کی نیلامی کا اعلان کیا گیا لیکن اسے روک دیا گیا تھا۔