لندن (جیوڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ستائیس منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی ایک سو کے قریب ہے۔
فائر بریگیڈ نے بتایا کہ اس کے دو سو کارکنوں اور چالیس گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔ گرَین فَیل ٹاور نامی یہ عمارت عرف عام میں ٹاور بلاک کہلاتی ہے۔
1970 ء کے عشرے میں تعمیر کی گئی اس عمارت میں 120رہائشی فلیٹ ہیں جن میں 600 سے 800 تک افراد رہائش پذیر تھے۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔