لندن (جیوڈیسک) لندن انڈر گراؤنڈ کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں کل شام سے 48 گھنٹے کی ہڑتال کر نے کا اعلان کر دیا ہے جس سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ ہڑتال ریل، میری ٹائم، ٹرانسپورٹ یونین کے اراکین اور ٹرانسپورٹ سیلریڈ اسٹافس ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جا رہی ہے اور کل شب نو بجے سے اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہے گی۔
یونین کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال ٹیوب ٹکٹ آفسز کے بند کیے جانے پر کی جا رہی ہے جن سے ایک ہزار نوکریاں ختم ہوجائیں گی اور اس معاملے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔