لندن (جیوڈیسک) لندن میں خواتین کی صحت اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے کنسرٹ ہوا، گلوکارہ بیونسے کی پر فارمنس نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ میوزک کنسرٹ کا اہتمام دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے چینج فار چائم نے کیا تھا۔
جس میں دنیا بھر سے معروف فلمی ستاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔ بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بھی ابھیشک بچن کے ساتھ شو میں موجود تھیں۔ گلوکارہ بیونسے کی پرفامنس نے شو کو چار چاند لگا دیئے۔ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی رقم دنیا بھر میں خواتین کے تحفظ کے لیے خرچ کی جائے گی۔