سگریٹ نوشی اور موٹاپے کی بجائے اکیلا پن درمیانی عمر کے مردوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔
ایک امریکی اخبار کے تحقیقی مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ایک مرد کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے، اس کے دوستوں کی تعداد کم ہوتی جاتی ہے کیونکہ وہ اس دور میں دوستوں کی بجائے اپنے خاندان پر زیادہ توجہ دے رہا ہوتا ہے۔
دوستوں سے میل ملاپ میں کمی اور تنہائی اس کے لئے خطرناک ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دوست بنا کر تنہائی کم کی جا سکتی ہے۔