لاہور (جیوڈیسک) دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، موسم گرما میں ماہ صیام کی وجہ سے بیشتر ممالک میں روزے کا دورانیہ طویل ترین ہوگا۔
ناروے میں بسنے والے مسلمان اس سال سب زیادہ بائیس گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ ناردرن ہیمپشائر میں روزہ اکیس گھنٹے کا ہوگا۔ سویڈن ، روس ، جرمنی ، لندن کے مسلمان شہری بیس گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ ترکی، اٹلی، یونان میں روزہ سترہ گھنٹے کا ہوگا۔
امریکا ، لیبیا ، شام ، تیونس ، متحدہ عرب امارات میں روزے کا دورانیہ سترہ گھنٹے ہوگا۔ پاکستان، بھارت، چین بنگلہ دیش کویت ، قطر ، بحرین کے شہری 15 سے 16 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ بھارت ، سعودی عرب میں روزہ چودہ گھنٹے کا ہوگا جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے روزہ دار کم سے کم نو گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔