لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے لاہور سے ایک لاکھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی اسلام آباد لے جانے کے اعلان کے بعد لاہور پولیس نے تھانوں کی سطح پر موٹر سائیکلوں کو بند کرنا شروع کر دیا ہے۔
اعلی پولیس حکام نے ہر تھانے کو یومیہ کم از کم ستر موٹر سائیکل بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے سینکڑوں موٹر سائیکل بند کردیے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں لیکن اس کے باجود موٹر سائیکل بند کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔