لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوریت سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ لانگ مارچ کرنے والوں کا ایجنڈہ کیا ہے، وہ کیا چاہتے ہیں؟ کھل کر بتاتے بھی نہیں۔
وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ 245 کا استعمال کیا تھا جس کے نتائج آج تک بھگت رہی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف 10 روز سعودی عرب میں گزار کر وطن لوٹے ہیں تو اب سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ وطن روانگی کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد عمران خان نے کہا تھا۔
کہ تحفظات کے باجود نتائج تسلیم کررہے ہیں،اب ایک سال مکمل ہونے کے بعد انتخابات پرعمران خان سوال اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں حکومت کی جانب سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں کل سےایک ماہ کے لیے فوج بلائی جائے گی۔
وزیر اعظم کواس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ عمران خان کو اسلام آبادمیں 14 اگست کو جلسے کی اجازت دیناہے یانہیں۔ تحریک انصاف حکومت کو پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ اس باروہ اسلام آباد میں جلسہ کر کے واپس نہیں آئے گی۔
اپوزیشن لیڈر خور شید شاہاکا کہنا ہے کہ احتجاج روکنے کے لئے آرٹیکل 245 کا سہارا لینا غلط ہے، سیاسی دور میں طاقت کا استعمال درست نہیں۔