لانگ مارچ تمام رکاوٹوں پر قابو پالے گا: تحریکِ انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے چیئرمین اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ 14 اگست کے لانگ مارچ سے ان کی جماعت ان تمام رکاوٹوں پر قابو پالے گئی جو مسلم لیگ نون کی جانب سے پیدا کی گئی ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہفتے کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا یہ عزم ہے کہ 14 اگست کے لانگ مارچ میں ایک ملین سے زائد لوگ اسلام کی جانب مارچ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پرامن احتجاج کرنا ان کا آئینی حق ہے اور اسلام آباد کے ڈی چوک پر ہم ایک تقریب منعقد کریں گے۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے علاوہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے جو اس کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ 50 ہزار افراد اس لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کو بربریت کے خلاف ایک مذمتی قرار داد پیش کی۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری اس تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کی یقین دہانی کروائی جائے۔