لانگ مارچ ضرور ہوگا؛ چودھری پرویز الٰہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ضرور ہو گا، کوشش ہے کہ عمران خان اور ہم اکٹھے لانگ مارچ کریں۔

لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ انقلاب کیلئے لانگ مارچ ہو گا اور ضرور ہو گا ، اس میں کسی کوشک نہیں ہونا چاہیے، کوشش ہے کہ عمران خان اور ہم اکٹھے لانگ مارچ کریں۔

چودھری پرویز الہی کا کہناتھاکہ جب تک شہباز شریف اور متعلقہ افسران استعفیٰ نہیں دینگے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے پیپلزپارٹی اپنی کمٹمنٹ پر پوری اتری ہے، بد عہدی شریف برادران کا وطیرہ ہے۔