پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے، اپوزیشن کے استعفوں سے ملک کی بہتری ہو گی، جلد سے جلد استعفے دیکر سیٹیں خالی کر دیں۔
نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی خالی سیٹیں جیت کر ملک کی بہتری کے لیے نئے ترامیم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور استعفوں کا شوق جلد پورا کر لے، اپوزیشن کو کھانا بھی دیں گے اور مولانا فضل الرحمان کو حلوہ بھی کھلائیں گے۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں۔