ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدر جاویدہاشمی کے پارٹی قیادت سے تحفظات، لانگ مارچ چھوڑچ ھاڑ کر اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے، جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی بات کرنا قبل ازوقت ہو گا۔
لانگ مارچ سے متعلق آج شام کو بات کروں گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما جاوید ہاشمی نے کینٹ ایریا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 7 سال قید کاٹی ہے۔
جمہوریت میرے ایمان کا حصہ ہے، جمہوریت کی پاسبانی اور پہرہ میری سیاست کا حصہ ہے۔ کسی طالع آزما کو 20 کروڑ عوام کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب بھی اپنی سیاست میں کوئی مشکل محسوس کرتا ہوں۔
تو اپنے حلقے میں آتا ہوں اور فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کے لیے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں میں آیا ہوں، لانگ مارچ سے متعلق آج شام کو بات کروں گا۔ عمران خان سیاسی معاملات میں مجھ سے مشاورت کرتے ہیں لیکن پارٹی میں کسی کا کسی سےاختلاف کرنا کوئی اہم بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری سے کوئی اختلاف نہیں، وہ اور میں اکھٹے پڑھتے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم کے طرزحکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا اگر حکومت صحیح چل رہی ہوتی تو عوام میں بے چینی نہ ہوتی۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلیے بھی جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔