دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر کے بھاگنے والے 2 ملزم ٹریفک حادثہ میں ہلاک

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ روات کے علاقہ بسالی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ایک شخص کو قتل کر کے بھا گنے والے دو ملزمان ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہو گئے۔ واقعات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بسالی گائوں میں دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر مسلح تصادم ہو گیا۔

جس میں دو ملزمان اختر علی اور عرفان نے فائرنگ کر تے ہو ئے نورالحق کو قتل جبکہ کاکا گل کو شدید زخمی کر دیا، دو نوں ملزمان اختر اور عرفان فائرنگ کر کے اپنے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے لیکن چند کلو میٹر کے بعد ایک مسافر گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئے جس سے دونوں موقع پر ہی چل بسے جبکہ گاڑی میں سوار محمد اشتیاق، ابرار احمد اور زکی شدید زخمی ہو گئے جن کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔