دیرینہ کارکنوں کے اسرار پر میں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیا۔ قیصر ایوب شیخ

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قیصر ایوب شیخ نے کہا ہے کہ دیرینہ کارکنوں اور محنت کشوں کے اسرار پر میں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کارکنوں اور دوستوں نے ہی مجھے تحصیل قصور کی صدارت کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے اور انہی کی کاوشوںسے انشاء اللہ میری جیت یقینی ہوچکی ہے یہ بات انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ میں پی ٹی آئی کا پرانا کارکن ہوں۔

جسے اس سے پہلے بھی عوام کی محبت نے اہم عہدے پر پہنچایا اور حالیہ انتخابات میں بھی مجھے عوام کی وہی دیرینہ محبت حاصل ہے انٹرا پارٹی الیکشن پاکستان میں ناصر ف جمہوریت بلکہ پی ٹی آئی کے اندر جمہوری کلچر کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کا ایسا طریقہ کار ہے جسے موروثی پارٹیاں قبول نہیں کرتیں۔

کیونکہ وہاں پارٹیوں کے اندر بھی ملکیت اور جاگیر داری چل رہی ہے مگر پی ٹی آئی عوام کی اپنی جماعت ہے اور بلاشبہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی پاکستان کو تمام بنیادی مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔