ممبئی (جیوڈیسک) لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر کو 93 سال کے ہو جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا ہے کہ وہ چنئی کے سیلاب زدگان کی وجہ سے بے حد افسردہ ہیں جس کی وجہ سے اس سال وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی تقریب کا اہتمام نہیں کریں گے۔
اداکار کی طرف سے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چنئی سیلا ب زدگان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو بھی انکی سالگرہ منانے کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ان کی اہلیہ اس خوف میں مبتلا ہیں۔
اگر میں نے اپنی 93ویں سالگرہ منائی تو میں نظر بد کا شکار ہو کر بیمار پڑ جاؤں گا۔ انکا کہنا تھا کہ انکی والدہ اور دادی بھی اس قسم کے واہموں کا شکار رہتی تھیں جو اب ان کی اہلیہ میں منتقل ہو گئے ہیں۔