تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) لاوہ جماعت اسلامی کے پرانے کارکن حاجی نذیر احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہما ن خصو صی جما عت اسلا می کے جنر ل سیکر ٹر ی لیا قت بلو چ تھے ،ریفر نس میں پروفیسر محمد امیر ملک،حا فظ حمید اللہ ملک ،ڈاکٹر مختار ثرور،ملک مہرخان ستارہ ہلال پمپ، صحا فی امیر عبداﷲملک،حفیظ اﷲ ملک،ضیاء اﷲ ملک،ضیاء الدین قادری اور ملک حسن کے علا وہ علاقہ بھر سے سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ایس ایچ او لا وہ ملک عبد الر ئوف کی زیر نگر انی سیکیو رٹی کے انتظا ما ت انتہا ئی سخت تھے۔
تفصیلات کے مطابق تعز یتی ریفر نس سے جما عت اسلا می کے جنر ل سیکر ٹر ی لیا قت بلو چ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حا جی میا ں نذ یر احمد کی خد ما ت نا قا بل فر امو ش ہیں اور مر حوم تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ میں جما عت اسلا می کے پر انے کا رکن تھے اور انکی خد ما ت ہمیشہ یا د رہے گی ۔پا کستا ن میں امن اسلا می قا نو ن نا فذ ہو نے سے ہی قا ئم رہ سکتا ہے اور جما عت اسلا می پو رے ملک میں اسلا می قا نو ن چا ہتی ہے ۔مو جو دہ حکمر انو ں کی غلط پا لیسیو ں سے غر یب عوام دو وقت کی روٹی کو تر س گئی ہے اور دن بد ن قوم کو نئے بحر ان حکو مت تحفے میں دے رہی ہے۔
قو می الیکشن میں بڑ ے بڑ ے دعوے کر نے والے عوام کے سا تھ ایک وعدہ بھی ایفا ء نہ کر سکے ۔جما عت اسلا می ہی پا کستا ن کی سچی جما عت ہے اور ہمیشہ عوام کی فلا ح وبہبو د کی با ت کی اور عوام کے حق کیلئے ہر فورم پر لڑ تی رہے گی۔ سا بق امید وار پی پی تئیس کے حافظ حمید اﷲ ملک نے کہا کہ حاجی نذیر احمد جیسی محنتی اور قابل شخصیات عرصہ بعد پیدا ہوتی ہیں ان کی جماعتی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔