کھلنا ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط، 537 رنز بنا لئے

Hafeez

Hafeez

کھلنا (جیوڈیسک) بنگلا دیش کے شہر کھلنا میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ایک وکٹ پر 227 رنز کے ساتھ تیسرے دن کا کھیل شروع کیا۔

محمد حفیظ نے اظہر علی کے ساتھ ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ اظہر علی اور محمد حفیظ کی شراکت میں 227 رنز بنے۔ اظہر علی 83 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے جس کے بعد یونس خان بھی 33 رنز کا اضافہ کر کے چلتے بنے۔ محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔

وہ 224 رنز کے ساتھ یادگار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلا دیش پہلی اننگز میں 332 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔