لٹیروں کا گروہ شہریوں کو لوٹنے میں مصروف۔ پولیس کی آنکھوں میں پردے پڑے رہے

کروڑ لعل عیسن: لٹیروں کا گروہ شہریوں کو لوٹنے میں مصروف۔ پولیس کی آنکھوں میں پردے پڑے رہے۔ لٹیروں کا گروہ بینک سے 60 ہزار روپے نکلوانے والے کامرس کالج کے نائب قاصد کو خفیہ والوں کا انسپکٹر کہہ کر لوٹ کر ساتھیوں سمیت فرار۔ گزشتہ ماہ بھی 80 سالہ شخص اور سابق لیڈی کونسلر سے لاکھوں روپے لوٹ لیئے گئے تھے۔ لیکن پولیس نے سراغ تک لگانے کی کوشش نہیں کی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کامرس کالج کروڑ کا نائب قاصد ظفر اقبال بنک سے 60 ہزار روپے کی رقم نکلوا کر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ قریبی گلی میں 2 نوسربازوں نے اسے روک کر ڈرمے بازی شروع کر دی۔ ایک نے کہا کہ میری رقم کا تھیلا تم نے چرایا ہے تلاشی دو۔ دوسرے نے کہا کہ میں خفیہ ادارے کا انسپکٹر ہوں۔ میں تمہیں جیل میں بند کروا دوں گا۔

کافی دیر تک یہ کھیل کھیلنے کے بعد ظفر اقبال سے 60 ہزار روپے کے کر فرار ہو گئے۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی 80 سالہ ایک بزرگ کو جو کہ رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا فراڈیوں کے گروہ نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے جبکہ لیڈی کونسلر کو 50 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کروڑ میں نفری کم ہے۔ ریکی نہیں کر سکتے۔ سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تھانہ کروڑ میں ایس ایچ او تعینات کرنے کے ساتھ نفری میں اضافہ کیا جائے۔